کراچی:6ماہ میں پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹ بحال ہوگئے۔قومی ائیرلائن کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے8 بین الاقوامی روٹس بحال کروادیے گئے۔اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔تربت سے العین روٹ کو 5 ماہ بعد بحال کروایا گیا۔ گوادر سے مسقط کا روٹ بھی 13 مہینوں بعد بحال ہوگیا۔کوئٹہ سے جدہ کے روٹ کو 3سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ فیصل آباد سے جدہ کا روٹ بھی 3 سال 4 ماہ کے بعد بحال کیا گیا۔فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ کو 3سال 4مہینوں کے بعد بحال کروایا گیا۔لاہور سے کویت کے روٹ پر 7ماہ بعد پروازیں بحال ہوگئیں۔
