واشنگٹن:امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، ٹرمپ انتظامیہ نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے حکم پر شکاگو، اٹلانٹا، لاس اینجلس، آسٹن، ٹیکساس، کولوراڈو اور پورٹو ریکو میں چھاپے مارے گئے، مختلف ریاستوں سے تقریبا ایک ہزار غیر قانونی تارکین وطن میں کو حراست میں لیا گیا۔ پکڑے گئے افراد میں مشتبہ دہشت گرد، گینگ وار اور جنسی جرائم کے ملزم بھی شامل ہیں، کئی غیر قانونی تارکین وطن کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک بدر بھی کیا گیا۔دوسری جانب غیرقانونی تارکین وطن پر کریک ڈائون پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔ڈیلس، فورٹ ورتھ اور ویکو (نارتھ ٹیکساس)میں چار مختلف مقامات پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے کریک ڈائون کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ علاوہ ازیں مریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کولمبیا کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کام کرگئی، کولمبیا امریکا سے بے دخل کئے گئے تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضا مند ہوگیا، کولمبین حکومت نے تارکین وطن کو لیجانے کیلئے فوجی طیارے امریکا بھجوا دیے۔
