امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اردن کے بادشاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات،  خطے کی سلامتی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق مارکو روبیو نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اردن کے کردار کو سراہا اور امریکا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے اردن کے موقف کو دہرایا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی اور خطے کی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

بجلی سستی،کب سے،پلان آگیا؟

یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے چیلنجز عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اردن اور امریکا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔