بے گھر فلسطینی شمالی غزہ کی طرف لوٹنے لگے

 غزہ کی پٹی کے جنوب میں ہزاروں بے گھر فلسطینی ہاتھوں میں اپنا سامان اٹھائے پیدل شمالی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ 

ساحل کے قریب شارع الرشید واپس جانے والے فلسطینیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ہے۔

غزہ میں وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق شارع الرشید کے راستے کسی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بات اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کے معاہدے میں شامل ہے۔

ٹرمپ کا ڈینش وزیر اعظم کو فون ،بڑی دھمکیاں دے دیں

تاہم وزارت داخلہ نے پیر کو جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس سلسلے میں شارع صلاح الدین کا ایک راستہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9  بجے گاڑیوں کے  لیے کھول دیا جائے گا۔ شارع صلاح الدین سے گزرنے سے پہلے تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جائے گی۔