اسلام آباد(اسلام ڈیجیٹل)ترجمان قومی اسمبلی نے حامد رضا کے الزامات کو قطعی بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کی حدود اور دائرہ اختیار میں ہے وفاق کے نہیں ۔ترجمان قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اڈیالہ جیل کے دورے کے معاملہ پر حامدرضا کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے اڈیالہ جیل جانے کا معاملہ پنجاب حکومت کوبھجوادیا ہے اور اڈیالہ جیل کے دورے کی اجازت دینے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی پنجاب حکومت ہی کرے گی وفاق نہیں اس حوالے سے حامد رضا کے الزامات قطعی طورپر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں جن کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایاز صادق نے انسانی حقوق کمیٹی کو اڈیالہ جیل جانے سے کبھی نہیں روکا۔
