اسلام آباد : سابقہ عازمین حج کو اضافی رقم واپس کرنے کا اعلان، حکومت پاکستان نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کردیا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رقوم کی واپسی کیٹگری کے حساب سے ہوگی، ساتھ ہی بتایا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کے مطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے۔
اس سال پرانی قیمت پر ہی منیٰ میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا، گزشتہ برس منی میں روم کولر تھے ،اس سال ایئرکنڈیشنڈ دیا جائے گا، گزشتہ برس حجاج نے منی میں کپڑوں کے خیموں میں قیام کیا تھا، منیٰ میں اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کریں گے، سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی ہوگی،عازمین کی امیگریشن پاکستان میں،سامان سعودی ہوٹل میں ہی ملے گا۔
