اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 6 مارچ کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنی مدت ملازمت کے اختتام سے قبل وزارت دفاع کو اپنے استعفے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ استعفا ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جن میں فوجیوں کی کمی بھی شامل ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنے استعفے کے خط میں لکھا ہے کہ وہ 7 اکتوبر 2023ء کو حماس کے حملے کے دوران ہونے والی دفاعی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ناکامی کی روشنی میں وہ اپنے عہدے پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
جنگ دوبارہ شروع نہ کی تو حکومت گرا دوں گا، اسرائیلی وزیر کی دھمکی
عرب میڈیا کے مطابق میجر جنرل ہرزی ہالیوی کی مدت ملازمت مارچ میں ختم ہورہی ہے اور یہ استعفا ان کی مدت کے اختتام کے قریب دیا گیا ہے۔ ان کے اس فیصلے نے اسرائیل کے دفاعی حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جس میں فوج کی موجودہ حکمت عملی، قیادت اور چیلنجز پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل کو اندرونی اور بیرونی دونوں سطح پر سخت حالات کا سامنا ہے اور فوج کے اندر اصلاحات اور نئے قیادت کے انتخاب کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔