وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کیا گیا. غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور امدادی سامان بھی بجھوایا۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز قطری وزیر اعظم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا۔