ریاض: رواں سال حج 2025 کے لیے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی عرب سول ایوی ایشن نے حج 2025 کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل (یکم ذی القعدہ) سے ہوگا اور ان کی واپسی کا عمل 13 ذی الحجہ سے شروع ہو کر 15 محرم 1447 ھ تک جاری رہے گا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول کی رجسٹریشن 3 ربیع الثانی سے شروع کر دی گئی ہے جو 30 شوال المکرم تک جاری رہے گی اور اس دوران ہی حج پروازوں کی آمد اور روانگی کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔
