اسیپس ٹیکنالوجی میں پاکستان کو ایک اوربڑی کامیابی مل گئی

کراچی(اسلام ڈیجیٹل)سپارکو نے پہلا میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کرلیا۔اسیپس ٹیکنالوجی میں پاکستان کو ایک اور کامیابی مل گئی۔پاکستان کا اپنا تیارکردہ سیٹلائٹ 17جنوری کو خلامیں چھوڑا جائے گا،ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ کو الیکٹرو آپٹیکل ون کا نام دیا گیا۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ قدرتی آفات رسپانس،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا۔سیٹلائٹ ملک میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔