سولہ اداروں کا مستقبل ،وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(اسلام ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت خوراک اور قومی تحفظ کے 16 ذیلی اداروں کو ختم کرنے، انضمام کرنے اور صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 7 اداروں کو ختم کرنے اور 9 اداروں کا انضمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح وزارت خوراک کے سکیل میں 30 فیصد کمی ہوگی، اور افسر سے سٹاف کا تناسب 3 گنا سے کم کرکے 2.5 گنا کردیا جائے گا۔ کابینہ نے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبہ20 جنوری تک رائٹ سائزنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
حکومتی فیصلے کے مطابق فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو این ایس ڈی آر اے کے ساتھ مرج کیا جائے گا، صرف ٹیکنیکل عملہ رکھا جائے گا اور باقی تمام پوسٹیں 50 فیصد تک ختم کردی جائیں گی۔ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ڈبلیو ٹی او میں صرف عالمی امور سے متعلق عملہ باقی رکھا جائے گا، موجودہ عملے میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی، اینیمل کورنٹائن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بھی یہی فیصلہ کیا گیا ۔ایگریکلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ کو اکنامک ونگ سے مرج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیڈرل واٹر منیجمنٹ سیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، پاکستان آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ کو صوبوں کو خدمات کی فراہمی تک محدود کر دیا جائے گا، نیشنل ویٹرنری لیبارٹری کے زیادہ تر فرائض صوبوں کو منتقل کر دیے جائیں گی۔
حکومت ٹی سی پی کے تحت نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سنٹر (این ایف ڈی سی) کا تھرڈ پارٹی جائزہ لے گی اور فرائض کو اکنامک ونگ کو کو منتقل کرے گی۔