اسلام آباد(اسلام ڈیجیٹل)وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیکورٹی یا صحت کے مسائل کی وجہ سے کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔ سیکورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا،اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔