پشاور(اسلام ڈیجیٹل) پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پیش آیا جہاں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔فائرنگ کرنے والے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ورسک روڈ اور ریگی کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
