مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور ٹرک حادثے کا شکار،4 اہلکار ہلاک

سری نگر(اسلام ڈیجیٹل)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ایک اور ٹرک بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے گر گیا۔4 فوجی ہلاک، 3زخمی ہو گئے ۔واقعہ مقبوضہ وادی کے بانڈی پورہ کے صدر کوٹ پائین علاقے کے قریب پیش آیا۔ فوجیوں کو لے جانے والا ٹرک اس وقت حادثے کا شکار ہو گیا جب ایک موڑ پر ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور ٹرک پہاڑی سے نیچے جا گرا۔ذرائع کے مطابق واقعے میں کچھ فوجیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم4 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔