اسلام آباد(اسلام ڈیجیٹل )وزارت مذہبی امورکی جانب سے 65سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کوروناویکسین لازمی قرار دینے کی خبروں سے پاکستانی عازمین پریشان ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا ویکسین کی مارکیٹ میں عدم دستیابی کی صورتحال کے باعث عازمین فکرمند ہیں تاہم وزارت مذہبی امور نے عازمین کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی فراہمی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔ اس ضمن میں وزارت مذہبی امور میں جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدریلدرم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری حج آپریشن ناصرعزیز، میڈیکل افسرحاجی کیمپ سمیت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنزاینڈکوآرڈینیشن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
:یہ بھی پڑھیے
وزارت مذہبی امورکے طبی ماہرین اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ ویکسین کی سٹوریج اور ترسیل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے دس روز قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ویکسینیشن کی جاسکے۔وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے میڈیاکوبتایا کہویکسینزکے حوالے سے ایک دومشاورتی اجلاس اور ہونگے جن میں تمام فریقین کے ساتھ مکمل مشاورت کے ساتھ ویکسینز کی خریداری کا فیصلہ کیا جائے گا، پولیو ویکسین اور65سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین وزارت قومی صحت و خدمات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پرگردن توڑ بخار اورموسمی نزلہ زکام کی ویکسینزاہم ہیں جو تمام عازمین کوحج پر روانگی سے قبل لگائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو حاجی اس لئے پریشان ہیں کہ کورونا ویکسین مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، وہ پریشان نہ ہوں انہیں ان کے متعلقہ حاجی کیمپ میں کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔