کراچی (اسلام ڈیجیٹل)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے،سندھ بلڈنگ کنٹرو ل اتھارٹی کے ترجمان و افسر تعلقات عامہ شکیل ڈوگر کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت سندھ کے ویژن اورصوبائی وزیربلدیات سعید غنی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سندھ کے تمام اضلا ع میں غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے بلاتفریق و بلاتعطل بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رہیں۔سال 2024 کے دوران کراچی کے 7 اضلاع سمیت سندھ بھر میں1500 سے زائدغیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدام اور دیگرقانونی اقدامات عمل میں لائے گئے جو ایک سال میں غیرقانونی تعمیرات کیخلا ف ریکارڈ کارروائیاں ہیں۔ جس میں معززعدالتی احکامات کی تعمیل میں متعدد کارروائیاں بھی شامل ہیں،جبکہ 200سے زائد عدالتی پٹیشنز کو نمٹایاگیا۔۔ غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے اور سدباب کے سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی حکومت سندھ کے زیروٹالرنس ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کررہے ہیں اس حوالے سے شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث کئی افسران واہلکاروں کو ملازمت سے معطل کیاگیا جبکہ کئی معاملات میں تحقیقاتی عمل جاری ہے جبکہ سال 2024 کے دوران تعمیراتی قوائد میں پلان کے مطابق کارپارکنگ کی بحالی سمیت شہریوں کی اہم ضرورت کومدنظررکھتے ہوئے کی تنصیب کو لازمی بنایا گیا ۔
