۔۔کراچی۔۔۔
شہر قاٸد کے علاقے گلستان جوہر میں فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب قاٸم فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد فاٸر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم ایک گھنٹے سے زاید وقت گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ کے شعلے آسمان کو بلند ہوتے دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ چالیس فیصد فرنیچر جل چکا ہے ۔ تیس سے زیادہ دکانیں جل گئیں۔ 6 گاڑیوں نے آگ بجھائی ۔ وجہ معلوم نہیں ہوسکی فائر آفیسر
آس پاس موجود عوام کی بڑی تعداد نے جن میں دھرنے والے بھی تھے فرنیچر بچانے کی بہت کوشش کی اور بڑی تعداد میں سامان باہر نکال لائے
عینی شاہد کے مطابق آگ جھاڑیوں میں لگی تھی جس نے خشک فرنیچر کو بھی لپیٹ میں لے لیا
واضح رہے کہ شہر میں آتشزدگی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ حکومت اور پولیس ان واقعات پر قابو پانے اور ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔ اب تک ہونے والے آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات بھی مکمل نہیں کی جاسکی۔ اس سے قبل گلزار ہجری کے علاقے میں بھی آتشزدگی کے باعث فرنیچر مارکیٹ جل کر راکھ ہوگٸی تھی۔
