Court Order

حمزہ شہباز کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے پر پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حمزہ شہباز شریف کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے نظرِ ثانی کی درخواست پر سماعت کی۔

آئینی بینچ نے ایڈیںشنل اٹارنی جنرل و دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔