گوگل نے جی میل صارفین کے لیے بظاہر چھوٹی مگر نہایت اہم تبدیلی متعارف کرائی ہے۔
اینڈرائیڈ فونز میں اب جی میل نوٹیفکیشنز کے لیے ایک نیا آپشن شامل کر دیا گیا ہے، جو خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا جن کے ان باکس میں ہزاروں ان ریڈ (unread) ای میلز موجود رہتی ہیں۔
کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نوٹیفکیشنز میں **مارک ایز ریڈ** بٹن شامل کر دیا ہے۔ اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے جاری تھی اور اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق ایک عام جی میل صارف کو روزانہ اوسطاً 10 سے 11 ای میلز موصول ہوتی ہیں۔ یہ تعداد اگرچہ زیادہ نہیں لگتی مگر نظرانداز کیے جانے پر ان ریڈ ای میلز کا بوجھ بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔