ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن لڑنے والے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما کفیل احمد نظامی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جمعیت علماء اسلام کے تحصیل امیر کفیل احمد نظامی کے خلاف مقدمہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی سٹی میئر عمر امین کی درخواست پر درج کیا گیا۔
تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں کفیل احمد نظامی اور ان کے 4 ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
کفیل احمد نظامی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف 8 فروری کا الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے الیکشن ٹریبونل میں علی امین کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے اور الیکشن ٹریبونل میں اثاثے چھپانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔