PML

خواجہ سعد رفیق کا پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ( ن ) چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ن لیگی رہنما سعد رفیق نے اس حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میری ن لیگ چھوڑنے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرلی ہیں۔