Police Van Attack

قیدیوں کی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے

اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا، حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تمام فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔

قیدیوں کی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے
پولیس کے مطابق سنگ جانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا، حملے میں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے۔

قیدیوں کی وینز میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے، گاڑیوں میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے، جس کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سے وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی۔

حملے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے پریزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے، ملزمان کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی وینز پر حملے میں فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تین قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا، سنگجانی ٹول پلازہ کے پاس نامعلوم ملزمان قیدی وین پر حملہ آور ہوئے۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوگئے، فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، فرار ہونے والوں میں 2 ایم پی اے بھی شامل تھے جنہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، قیدیوں کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں شامل ایم پی اے کا بیٹا،ایک پولیس اہلکار اور 2 دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔