وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم آج ہی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم آج ہی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے اور اس حوالے سے حکومتی اتحادیوں اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس رات دیر گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت چوتھی بار تبدیل کرتے ہوئے رات ساڑھے 9 بجے کردیا گیا ہے ، اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر تین بجے طلب کیا گیا تھا لیکن شروع نہ ہو سکا جس کے بعد اجلاس ملتوی کرتے ہوئے شام 7 بجے طلب کیا گیا جس کے بعد وقت آگے بڑھاتے ہوئے ساڑھے 9 بجے کر دیا گیا۔دوسری جانب
سینیٹ کا اجلاس بھی چوتھی مرتبہ ملتوی کرتے ہوئے رات 8 بجے طلب کیا گیا ہے۔
آج صبح بھی تین مرتبہ سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کا وقت جاری کیا گیا لیکن ممکنہ طور پر آئینی ترمیم پر مشاورت مکمل نہ ہو سکی جس کے باعث اجلاس مسلسل ملتوی کیا جاتا رہا ۔