پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اسپیکر اسمبلی نے قانون کے برخلاف خیبرپ تونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس دوپہر تین بجے طلب کیا ہے، جس میں علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی اور کے پی ہاؤس میں پیش آئے واقعے اور اسکے بعد کی صورت حال سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز سے ہٹ کر طلب کیا گیا کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا۔
اُدھر وزیراعلیٰ کی گمشدگی پر تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں گرینڈ جرگہ بلا رہے ہیں، وزیراعلٰی کو حراست میں لینا پورے خیبرپختونخوا کی توہین ہے،۔
انہوں نے کہا کہ کل صوبائی اسمبلی اجلاس میں مشترکہ قرارداد لارہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو فوری رہا کیا جائے۔
شیئرٹویٹشیئر