قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیے گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا جس کے بعد وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس معطل کرنے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔

رولز 88 کی تحریک بلال اظہر کیانی نے پیش کی، تحریک کی منظوری کیساتھ ہی اسپیکر نے پیر کو ساڑھے 12 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی اجلاس شروع ہوتے ہی کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کیے گئے تھے۔

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں تھے، مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔