BNP Mengal

اختر مینگل کا 2 ووٹ کے بدلے 2 ہزارلاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ، ذرائع

سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) کے 2 ووٹ اہمیت اختیار کر گئے۔ اختر مینگل نے سینیٹ کے 2 ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا۔

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا اور انہیں مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا، صادق سنجرانی نے بی این پی مینگل کے سربراہ کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے، مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں لانے سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔