EarthQuake Jolt Islamabad Lahore Peshawar

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کی شدت اور ریکٹر اسکیل پر زیر زمین گہرائی معلوم کی جارہی ہے۔