JUI F

اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم

اسلام آباد: بلوچستان کی صورت حال کیوجہ سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینے والے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پارلیمان کی بے توقیری ،بدامنی اور بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کیا جبکہ باہمی اتحاد واتفاق سے جدوجہد کاعزم بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے پارلئمنٹ میں بات نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔