کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں سے شہری مقابلہ کرنے لگے

کراچی: کورنگی انڈستڑیل ایریا میں واقع آئل شاپ کے مالک نے بے لگام ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا۔

شہری محمد اسماعیل نجی بینک سے آٹھ لاکھ لے کر آرہا تھا پاکستان ریفانری کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری نے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہوگیا ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے ہلاک ڈاکو کی شناخت رانا جاوید کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع راجن پور کا رہائشی تھا۔