Federal Government

ایکنک نے 178 ارب روپے کے 6 بڑے منصوبے منظور کرلیے

اسلام آباد: ایکنک نے 178 ارب روپے سے زائد لاگت کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایکنک ) کا اجلاس ڈپٹی وزیراعظم ا سحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا جس میں اجلاس میں صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ایکنک نے لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر اور سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 84 میگاواٹ کے گورکن میٹلٹن ایچ پی پی کے نظرثانی شدہ منصوبے، سبی تالی اور کوہلو رکھنی شاہرات کی تعمیر ، ایس ون جگلوٹ اسکردو سڑک کی اپ گریڈیشن اور میرپور اسلام آباد روڈ پر پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظورکرلیا۔