EV Taxi

سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کااعلان

سندھ حکومت نے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ملیر میں بی آر ٹی بس کے نئے روڈ کادورہ کیا ، شرجیل میمن کو پراجیکٹ کےبارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

بعدازاں شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیو گیس پر چلنے والی یہ پہلی بس سروس ہے، جیسے ہی نگراں حکومت ختم ہوئی پی پی نے پراجیکٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا، نگران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوا۔

ان کاکہنا تھا ای وی ایس بسوں سے شہریوں کی سہولت ہوگی، ای وی ٹیکسی کی ڈرائیور خواتین ہوں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کو بچائیں تاکہ پاکستان کو پچایا جاسکے، اربن ایریاز مں کام شروع کرنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے ، پراجیکٹ تقریبا تیار ہے، 4سے 5دن میں سڑکیں کھول دیں گے۔