Pakistan IMF

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کلینڈر جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست کا کیلنڈر جاری کردیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے کیلینڈر میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اسپیشل اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے جبکہ ابھی رواں ماہ (اگست) کے اختتام میں بھی ابھی دس روز سے زائد باقی ہیں۔

دوسری جانب آئی ایف کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں گنی بساؤ کا ایجنڈا شامل ہے، ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔

پاکستان کو بھی رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے اور وفاقی وزیر خزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہر کر چکے ہیں تاہم آئی ایم ایف کے کیلینڈر میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔