جھنگ؛ بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر کمسن بہن بھائی جاں بحق

جھنگ: بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر کم سن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بستی شہنی والی میں ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام سیوریج لائن ڈالنے کا کام جاری تھا، گذشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سیوریج لائن کے لیے کھودے گئے گڑھے میں پانی بھر گیا۔

کھیلتے ہوئے پانی سے بھرے گڑھے میں دو کم سن بہن بھائی گر کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔