فلائی جناح کا پائلٹس کی تربیت کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک

کراچی: فلائی جناح نے مستقبل کے پائلٹس کو تربیت فراہم کرنے کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کرلیا۔

ترجمان کے مطابق فلائی جناح نے مستقبل کے پاکستانی پائلٹس کے پہلے تربیتی بیچ کے آغازکیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ یہ سنگ میل پاکستان میں ایوی ایشن ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور ترقی کے سفر کا آغاز ہے۔

کمرشل پائلٹ لائسنس ہولڈرز کیلئے ابتدائی تربیتی مرحلے کا آغاز 20 جون کو شارجہ، متحدہ عرب امارات میں T3 اکیڈمی سے ہوا۔ اس ابتدائی تربیت کی تکمیل کے بعد یہ گروپ فلائی جناح کے ساتھ ایئر کرافٹ بیس ٹریننگ اور لائن ٹریننگ میں آگے بڑھے گا۔