Foriegn Office

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے ملزمان کی پاکستان حوالگی فیک نیوز قرار

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے ملزمان کی پاکستان حوالگی کی خبریں فیک نیوز قرار دے دی گئیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے ملزمان کی پاکستان حوالگی کی خبریں فیک نیوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہے کہ 20 جولائی کو فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران شرپسندوں نے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمن پولیس نے حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔