Oman Iman Bargah Firing

مسقط؛ مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق

مسقط: عمان کے دارالحکومت میں مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عمان کی الوادی الکبیر کے علاقے میں واقع امام علی مسجد میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت مسجد میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔

مقامی میڈیا کا کہنا کہ فائرنگ کے وقت مجلس عزا جاری تھی۔

عمان سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مسجد پرحملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں مار دیا گیا جب کی ایک پولیس اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کی۔

عمان پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے پیچھے کون لوگ یا کس تنظیم کا ہاتھ ہے۔

ادھر عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے نجی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔