پاکستان اور آذربائیجان کا تجارت بڑھانے کا فیصلہ، 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق

پاکستان اور آذربائیجان نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے اور مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

آذر بائیجان کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ بہت مطمئن ہیں، آج بہت مفید ون آن ون میٹنگ رہیں، 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کےلیے مفید شعبوں پر ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ دونوں ملک ہر ایشو پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، افسوس ہے جموں کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

صدر آذربائیجان نے کہا کہ باکو سے پاکستان کے مختلف شہروں کےلیے براہ راست پروازوں کا اجراء ہوا ہے۔