Karachi Coaster Accident

کراچی میں پکنک پر جانے والی تیز رفتار کوسٹر کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

کراچی میں تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پکنک منانے کیلئے ہاکس بے جانے والے افراد کی کوسٹر کو کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والے ہونے میں 3 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت 10 سالہ کنزہ دختر احمد، 14 سالہ قدیر ولد عبدالجبار، 4 سالہ زینت دختر حیات، 6 سالہ سکینہ دختر منظور عالم، 40 سالہ صغرا زوجہ غلام علی، 45 سالہ سعدیہ زوجہ احمد شامل ہیں۔

ریسکیو اہکاروں کا کہنا ہے کہ 40 سالہ ایک خاتون کی شناخت کا مرحلہ جاری ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔