لاہور: پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کا فوری نفاذ کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 فوری طور پر نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی۔
دفعہ 144 کا نفاذ صوبے بھر میں 7 روز کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ خطرات کے پیش نظر عوامی ہجوم دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے ۔
عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبے بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی ۔ اس حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی اطلاع عام کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں.