World Bank

عالمی بینک کی پاکستان کو 2 منصوبوں کی مد میں 53کروڑ ڈالر فراہم کرنیکی منظوری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو دو منصوبوں کی مدد کے لیے 53 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

پہلے منصوبے کرائسز ریسیلینٹ سوشل پروٹیکشن (سی آر آئی ایس پی) پروگرام کے لیے اضافی مالی اعانت کا مقصد ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

دوسرا منصوبہ سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر سیکٹرز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ سے سندھ میں لائیو اسٹاک اور ایکوا کلچر کے شعبوں میں کلائمیٹ اسمارٹ جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے پروڈیوسرز کے درمیان مسابقت کو فروغ دے گا۔