China Flag

چین نے پاکستان سے تعلقات اور وزیراعظم کے دورے پر پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

اسلام آباد: ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے اس دورے نے بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔