عید قرباں پر بھی اسرائیلی جارحیت جاری، 17 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی عید قرباں پر بھی غزہ میں جارحیت جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوج نے ب مباری کر کے کم از کم 17 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں بھی رات بھر شدید بم باری جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی رہائش گاہ کے باہر حکومت مخالف مظاہرے کرنے پر 8 اسرائیلیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی مظاہرین نئے انتخابات، جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے۔