Ambulance

ایبٹ آباد میں بس الٹ گئی، 26 افراد زخمی، 6 کی حالت تشویشناک

ایبٹ آباد میں بگنوتربٹنگی کے مقام پر بس الٹ گئی، حادثے میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 22 طالبات، 3 اساتذہ اور ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی شکار بس میں 50 افراد سوار تھے۔