Chitral Shindoor Mela

چترال میں سیاحوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کا فیصلہ

پشاور: شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کے لئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایت پر سیاحوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے پیٹرونیٹ ایوی ایشن کے ساتھ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کے لئے مختلف ٹورازم اینڈ ہیلی سفاری سروس کے پیکیجز متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔

پیکیج 1 میں چترال ائیرپورٹ، وادی کیلاش اور لواری ٹنل اور پیکیج 2 میں چترال ائیرپورٹ اور تریچ میر چوٹی کی سیر کروائی جائے گی جبکہ پیکیج 3 میں چترال ائیرپورٹ، تریچ میر اور قاقلشت میڈوز اور پیکیج 4 میں چترال ائیرپورٹ تا شندور پولو فیسٹیول کا ٹوور شامل ہے۔

سیاح بکنگ کیلئے 03335455566 یا ای میل ChiefPilot@PetronetAviation.com اور ops@petronetaviation.com پر بکنگ کروا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال چترال میں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 28 جون کو ہو رہا ہے۔