پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، 32 بی ٹو بی معاہدوں پر دستخط ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف کی صدر شی جن پنگ سے سوا تین گھنٹے ملاقات جاری رہی، چینی قیادت نے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی، سی پیک اپ گریڈیشین کے معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اپ گریڈیشن کا فائدہ دونوں ممالک کے عوام کو پہنچے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے چینی قیادت کے ساتھ ہر میٹنگ میں کراچی سرکلر ریلوے کا ذکر کیا، مین لائن ون پر ورکنگ کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے اور روپے کی قدر بھی مستحکم ہے، آج دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے معاہدے کرنے کے لئے تیار ہے۔

عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمارے خون میں شامل ہے، پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، امن و ترقی پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی، دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ملک میں چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، کوئی پاک چین تعلقات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، چین کے سیکیورٹی خدشات دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف کا چین جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے سیکیورٹی معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمن سیاسی عدم استحکام، دہشت گردی کا فروغ چاہتے ہیں، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پروان نہ چڑھیں، ایک نام نہاد لیڈر نے عالمی سطح پر پاکستان کو آئسولیشن کا شکار کیا۔

شیئرٹویٹشیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں
recentسوناکشی سنہا رواں ماہ شادی کریں گی، تاریخ سامنے آگئی
recentیقین ہو گیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی
recentسفاری پارک میں زرافے نے 2 سالہ بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا
recent“کھلاڑی بھارت کیخلاف میچ کی تیاری کے بجائے بھوکوں کی طرح شاپنگ کرتے رہے”
recentٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستانی بولرز نے بھارت کے خلاف ریکارڈ بنادیا
recentلاہور؛ ہوٹل پر چھاپے میں میاں بیوی کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار معطل
recentانڈونیشیا میں 3 دن سے لاپتا خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد
recentگرمیوں کے لحاظ سے سونف کے حیران کُن فوائد
recent3 لاکھ غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا گیا
recentٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری بدترین شکست، بھارت 6 رنز سے کامیاب

darama

سروے
کیاپاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دار آئی ایم ایف ہے یا حکومت کی ناقص کارکردگی؟

آئی ایم ایف
حکومت کی ناقص کارکردگی
نتائج ملاحظہ کریں

تازہ ترین سلائیڈ شوز

ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات

وزیر اعظم کا دورۂ چین

ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات

وزیر اعظم کا دورۂ چین

twitter
facebook
instagram
ایکسپریس کے بارے میں
ضابطہ اخلاق
ایکسپریس ٹریبیون
ہم سے رابطہ کریں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایکسپریس اردو