Rafah Bombing Peoples Burnt Alive

اسرائیل کی خیمہ بستی پر آگ و بارود کی بارش، 75 فلسطینی جھلس گئے، بچوں کی سربریدہ لاشیں برآمد

اسرائیل کے رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ پر خوفناک حملے میں 75 فلسطینی بری طرح جھلس گئے جن میں سے کم از کم 35 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Rafah Bombing Peoples Burnt Alive
Rafah Bombing Peoples Burnt Alive

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رفح میں رات کی تاریکی میں سیف زون میں پناہ گزین فلسطینیوں کی خیمہ بستی تل السلطان پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 75 فلسطینی شہید ہوگئے ۔ شہدا میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیل نے اس حملے میں کم از کم 8 میزائل فائر کیے جنہوں نے ہر طرف تباہی مچادی۔
Rafah Bombing Peoples Burnt Alive
Rafah Bombing Peoples Burnt Alive

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ یہ حملہ اتنا خوفناک تھا کہ خیموں میں موجود بہت سے لوگ زندہ جل گئے ۔ سب سے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اس علاقے کے اسپتال اتنی بڑی تعداد میں شہدا اور زخمیوں کو سنبھالنے اور ان کے علاج معالجے کے قابل بھی نہیں ہیں کیونکہ اسرائیلی حکومت غزہ میں نظام صحت کو جان بوجھ کر مکمل طور پر تباہ و برباد کرچکی ہے۔
Rafah Bombing Peoples Burnt Alive
Rafah Bombing Peoples Burnt Alive

غزہ کی سول ڈیفنس ٹیموں کے سربراہ ڈاکٹر محمد المغیر نے بتایا کہ ہم نے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا تو دیکھا زیادہ تر لاشیں جل کر خاک ہوگئی تھیں جبکہ زخمی اپنے اعضاء سے محروم ہوگئے تھے۔ کچھ بچوں کی لاشوں کے سر تن سے جدا تھے۔
Rafah Bombing Peoples Burnt Alive
Rafah Bombing Peoples Burnt Alive

انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر اس حملے میں بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے جس کی وجہ سے خیموں میں ہر طرف خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے ہر چیز کو جلاکر راکھ کردیا۔
Rafah Bombing Peoples Burnt Alive
Rafah Bombing Peoples Burnt Alive

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں شہید فلسطینوں کی تعداد 35,984 ہوگئی اور 80,643 افراد زخمی ہیں۔