کرغزستان سے مزید 290 طلبہ پاکستان پہنچ گئے، پی آئی اے کی پرواز رات دو بجے بشکک سے پشاور ایئرپورٹ پہنچی۔
بشکیک سےخصوصی طیارے کے ذریعے 290 طلبہ وطن واپس آئے، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان اور ایم این اے فیصل امین گنڈاپور سمیت دیگر نے طلبہ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر مینا خان نے کہا کہ ایک اور طیارہ آج صبح پہنچ جائے گا۔
مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا کہ پہلے آئیں پہلے پائیں کے تحت پورے پاکستان کے طلبہ کو ترجیح دی ہے۔
پشاور ایئرپورٹ کے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ ہم 4 دن سے گھر میں تھے، بشکیک میں طلبہ بہت پریشان ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق طلبہ کو لانے کے لیے دوسری پرواز آج روانہ ہوگی۔