وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں فیض آباد ھرنا کمیشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعظم نے فیض آباد ھرنا کمیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان کااظہار کیا اور کہا کہ رپورٹ میں خامیاں ہیں، رپورٹ ٹی او آرز کے مطابق نہیں۔
وزیراعظم نے سپلائی چین، قیمتوں سے متعلق کمیٹی قائم کردی
اجلاس کے دوران شہباز شریف نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر دوبارہ غور پر زور دیا اور کہا کہ رپورٹ پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی، جو اپنی سفارشات وزیراعظم کو دے گی۔
اس سے پہلے چیف جسٹس پاکستان نے بھی فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیا تھا۔
وفاقی کابینہ کے اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیشن نے اپنے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق کام نہیں کیا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی، جو اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔