PTI

پی ٹی آئی صوابی جلسہ، ورکرز نے امریکی پرچم بھی لہرایا

پی ٹی آئی کے جلسہ صوابی میں ایک ورکر نے پنڈال میں امریکی پرچم لاکر لہرا رہا تھا جوکہ شرکاء جلسے کے لئے باعث توجہ رہا ہے ، جلسے کے لئے پنڈال میں 8 ہزار کرسیاں لگائی گئی تھی ، اور سیکورٹی کے 1250 اہلکار تعینات کئے گئے۔

صوابی پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے، جلسہ تقریباً شام 6 بجے شروع ہوا جس کے لئیے کارکنوں کو جلسہ گاہ میں پہنچے کے لیے سہ پہر دو بجے کا وقت دیا گیا تھا۔

جلسے سے سابق صوبائی وزیر تعلیم اور ایم این اے شہرام خان ترکئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتاتب تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے تمام شرکاء کا صوابی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سپاہیوں اور ٹائیگرز کی محنت اور جدوجہد سے بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے۔