PTI Flag

علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے چیئرمین سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کی بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی سفارش کی ہے.